اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علامہ طالب جوہری کچھ عرصے سے علیل اور کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور اتوار اور پیر کی درمیانی رات اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ کراچی میں انچولی علاقے کے امروہہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ علمائے کرام، دانشوروں، عمائدین اور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی ۔
اس کے بعد انہیں نیو رضویہ میں انہیں کے نام سے قائم دینی تعلیمی ادارے، مدرسہ طالب جوہری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
342/